آج کل کے مرد سوچتے ہیں اتنے پیسے ہونگے تو شادی کروں گا، گاڑی یا گھر وغیرہ ہوجائے پھر دلہن لاوں گا، اس چکر میں عمر بڑھ جاتی ہے اور جذبات کی کمر میں چک پڑ جاتی ہے ۔۔ جب ہنی مون کی عمر تھی اس وقت تم money , money کر رہے تھے ، اور اب منی ہے تو ہنی خشک ہوگیا نا، اب پیسے کو چاٹو۔ اورپھر ڈاڑھی میں سفید بال جھلکنے کے بعد شادی کرتے ہیں اور کہتے ہیں زندگی برباد کرلی ۔۔ گھر میں سکھ نہیں ابے تو جب سکھ کی عمر تھی اس وقت تمھیں سٹیٹس کی پڑی ہوئی تھی اب گاڑی پر گھونگھٹ پہنا دو اور نوٹوں کی گڈیوں کی چوڑیاں بنا لو۔ظاہر ہے اب عمرہوگئی تیس سے اوپر۔ تو جذبات ٹھنڈے اورجب جذبات ٹھنڈے تو گھر میں ڈنڈے ، چمٹے، مکے لاتیں۔ ۔۔اور جذبات ایک کونے میں سر جھکائے نوٹ گننے میں مصروف۔nnأزوہیب اکرم

ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0
اترك رد